لاہور (این این آئی)اعوان مارکیٹ فیروزپور روڈ پر ٹرک الٹنے سے 18سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 18 سالہ تبسم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 38 سالہ یوسف کریم زخمی ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
