سیول(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جنوبی کوریا کے چیف جسٹس جو ہی دی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔پاکستان اور جنوبی کوریا کی سپریم کورٹس کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، دستخط کی تقریب جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سپریم کورٹ آف کوریا میں منعقد ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں جنوبی کوریا کے چیف جسٹس جو ہی دی نے سپریم کورٹ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں ممالک کے چیف جسٹس صاحبان کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مفاہمتی یادداشت کے تحت عدالتی وفود کے تبادلوں، پیشہ ورانہ تربیت، عدالتی تعلیم، مشترکہ تحقیق اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔یادداشت میں عدالتی اصلاحات، جدید عدالتی انتظام اور ڈیجیٹل نظام انصاف کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی عدلیہ نے الیکٹرانک کورٹ سسٹمز اور اسمارٹ کورٹس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ عدالتی انتظام میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال، عدالتی ڈیٹا کے تجزیے، سائبر سکیورٹی اور جدید عدالتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجربات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔مفاہمتی یادداشت کے تحت مطالعاتی دوروں، ماہرین کے تبادلوں، مشترکہ کانفرنسوں، سیمینارز اور اعلی سطحی عدالتی مذاکرات کے انعقاد کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔دوطرفہ عدالتی تعاون کے مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ادارہ جاتی رابطہ کاری کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔دورے کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جنوبی کوریا کے نیشنل کورٹ ایڈمنسٹریشن کے وزیر جسٹس نو گیونگ پِل سے بھی ملاقات کی، جس میں عدالتی انتظام، ادارہ جاتی نظم و نسق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی کارکردگی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید ڈیجیٹل عدالتی نظام اور ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔دورے میں پاکستان کے جاری عدالتی اصلاحاتی پروگرام کے تناظر میں تکنیکی تجربات اور مہارت کے تبادلے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر سید معظم شاہ چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تمام ملاقاتوں اور مصروفیات میں شریک رہے اور دونوں ممالک کے درمیان عدالتی و ادارہ جاتی روابط کے فروغ کے لیے سفارتی معاونت فراہم کی۔مفاہمتی یادداشت پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان پائیدار عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بین الاقوامی عدالتی تعاون، جدید ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یادداشت
بریکنگ نیوز
- بریسٹ کینسر آگاہی مہم، پنجاب اسمبلی کی عمارت گلابی روشنیوں سے منور
- لاہور:بریسٹ کینسر سے آگاہی کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی کی عمارت کو گلابی روشنیوں سے روشن کیا گیا ہے۔
- اپوزیشن عرب جماعتوں سے ملکر حکومت بنائے اسرائیلی ڈیموکریٹس پارٹی
- ڈیزل کی قیمت میں2.29 روپے اضافہ پٹرول کی قیمت برقرار
- مکہ ریاض پر ڈرون میزائلوں سے حملے ناکام 24 گھنٹوں324 حوثی ہلاک
- پشاور کا تاریخی تشخص اجاگر کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے: فیصل کریم
- ایلون مسک امریکی انتخابات میں سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ بن گئے
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- صارفین کیلئے دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی مہنگی ہونیکا امکان
- سابق گورنر سندھ محمد زبیر خبریں ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ فر نٹ فٹ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
- پاکستان 25مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام میںجاچکا ہے: محمد زبیر
- پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے کچھ نہیں کیا: امیر مقام
- بکرے کے پائے کینیڈا لانے پر پاکستانی مسافر کو جرمانے کا سامنا
- سہیل آفریدی اور ان کی کچن کیبنیٹ پارٹی کا بھٹا بٹھا کر وی آئی پی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
- باغ : گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،بچی زخمی
- جھانوی کپور بھارتی سنیما سے متعلق بیان پر تنقیئد کی زد میں
- ہانگ کانگ سپر سکسز پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
- بڑھتی مہنگائی ٹماٹر34.91 آلو 3.27 دال چنا 2.11 ڈیزل کی قیمت میں 2.53 فیصد اضافہ
- ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات، برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی
- چنیوٹ: مولانا اللہ وسایا’مولانامفتی محمد تقی عثمانی اورحافظ حمد اللہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
