Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رابط جمعیت علماء اسلام نے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمن سے منسوب ویڈیو بیان کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیدیا
    • آئندہ کسی صارف کو ڈی ٹیکشن بل جارہی نہیں ہو گا وزیر توانائی
    • ایتھوپیا میں بے گھر افراد کے کیمپ پر ڈرون حملہ 16 شہری ہلاک
    • سونے کی قیمتیں مستحکم فی تولہ سونا420,000 روپے پر برقرار
    • پشاور: مخدوش عمارتوں کے باعث 4 تعلیمی ادارے سیل
    • اسلام آباد:خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کر رہی ہیں۔
    • لاہور میں سموگ کا راج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ
    • چوہدری شافع حسین سے آسٹریا کے سفیر مسٹر وولف گانگ اولیور کٹچیراکی ملاقات
    • امریکہ’بھارت’ بوسنیا میں 4ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ’13افراد ہلاک
    • پی پی ایل کے دفاتر کی منتقلی کا فیصلہ انتظامی و مالی ضروریات کے تحت کیا جا رہا ہے: طلال چوہدری
    • بلاول کے کہنے پر دونوں ایوانوں کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہیں’ : شیری رحمن
    • آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی،کرسیاں پھینکنے کا تبادلہ اور متعدد ارکان زخمی
    • جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل کاجرم ثابت، اہلکار کو سزائے موت
    • برائلر گوشت8روپے سستا انڈے 239 روپے درجن
    • سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نیا قومی نصاب منظور
    • 79 ایم پی ایز کا جو کرنے کا ارادہ ہے انہیں سپورٹ کرتی ہوں، ان کی ترجمان ہوں: مشعال یوسفزئی
    • 70سال کی نورین نیازی کو سیاسی انتقام  کا نشانہ بنایا جارہا ہے: سلمان اکرم راجا  
    • شہری اور بچوں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانیوالے 2 ملزم گرفتار
    • کروز شپ پر زندگی بھر سفر کاخواب اادیران جنگ کے باعث ادھورا رہ گیا
    • ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ تاحال موجود ہے، ہر بچے کو پولیو سے بچا کرقطرے پلانے کو یقینی بنایا جائیگا،سید مصطفی کمال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مکہ ریاض پر ڈرون میزائلوں سے حملے ناکام 24 گھنٹوں324 حوثی ہلاک

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ر یاض، صنعا( نیوز ایجنسیاں) سعودی فوجی اتحاد نے مکہ اور ریاض پر حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا جبکہ یمنی فوج نے 24 گھنٹوں میں982 کارروائیوں میں 324 حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ یمن نے عدن ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے روکنے کیلئے سلامتی کونسل سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان سعودی اتحادی افواج نے دعوی کیا ہے کہ ریاض کی جانب داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سعودی اتحادی افواج نے دعوی کیا کہ ریاض کی جانب داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا۔اتحادی افواج کے مطابق میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک شہری زخمی ہوا، ایک گھر اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون فضائی کارروائی کے دوران تباہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون گرانے سے متعلق بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس حوالے سے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ حوثیوں کے ڈرون کو کس مقام پر اور کس نوعیت کے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 982 فضائی کارروائیاں کی گئیں۔حکومتی فوج کے بیان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، فیلڈ کمانڈروں، اسنائپر پوزیشنز اور سپلائی لائنز کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کا کہنا ہیکہ کارروائیوں میں حوثیوں کے 324 جنگجوں کو ہلاک جبکہ 108 گاڑیوں، آلات اور درمیانے سے بھاری ہتھیاروں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔ دریں اثنا یمن نے عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر کو خط ارسال کیا گیا ہے، خط میں ائیرپورٹ پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس سے قبل یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ بدھ کو بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا گیا عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
    مکہ حملہ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکہ’بھارت’ بوسنیا میں 4ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ’13افراد ہلاک

      آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی،کرسیاں پھینکنے کا تبادلہ اور متعدد ارکان زخمی

      کروز شپ پر زندگی بھر سفر کاخواب اادیران جنگ کے باعث ادھورا رہ گیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.