اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ بلاول کے کہنے پر دونوں ایوانوں
کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہی ہیں اس میں تمام جماعتیں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپوزیشن وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آج اپوزیشن وفد سے ملنے گئے ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول کے کہنے پر دونوں ایوانوں کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہی ہیں اس میں تمام جماعتیں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپوزیشن سے کہا کہ اس کمیٹی میں لازمی آئیں،اپنا فعال کردار ادا کریں اور اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کریں۔

