پشاور(آئی این پی )پشاور میں مخدوش عمارتوں کے باعث 4تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے۔ڈپٹی
کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو نجی سکولز، ایک سرکاری پرائمری سکول اور ایک مدرسہ سیل کیا ۔گنج منڈی میں مون لائٹ سکول اور مدرسہ کو بند کر دیا گیا، یکہ توت میں رمشا سکول جبکہ لاہوری گیٹ میں گورنمنٹ پرائمری سکول سیل کیا گیا، تعلیمی اداروں کی عمارتیں مخدوش، منہدم ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کارروائی کی گئی۔
