لاہور(خبریں ڈیجیٹل)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ پایا گیا۔ مٹی اور خشک موسم کے باعث سموگ کی شدت میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان اور ملک کے شمالی حصوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی رپورٹ ہے۔

