Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد’ غریب’ امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا
    • جین زی کو سمجھے بغیر فیصلے کیے تو آنیوالی پوری نسل کھو دینگے حافظ نعیم الرحمان
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • دفاع وطن کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:علماء ومشائخ
    • ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر انتقال کر گئے
    • شمالی کوریا میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی نمائش، کم جونگ ان کا جنگی صلاحیتوں کو وسعت دینے کا اعلان
    • راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال کیلئے پونے 7 ارب روپے کا بجٹ منظور
    • لاہور میں سموگ کیخلاف کارروائیاں تیز، خلاف ورزی پر دو صنعتی یونٹس سیل
    • طائف میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب، موسم خوشگوار
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • وزیر پٹرولیم سے سعودی سفیر کی ملاقات’ توانائی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع بن تامل البقامی ملاقات کررہے ہیں۔
    • ماہرین فلکیات کی پلوٹو کے مدار سے آگے ایک ممکنہ نئے بونے سیارے کی نشاندہی
    • سرکاری ملازمین کی موجیں’ 9نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں روپے و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • فلک جاوید کے خلاف ٹویٹ کیس  کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی
    • 2025-26 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
    • مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں: ثمر بلور
    • بریسٹ کینسر آگاہی مہم، پنجاب اسمبلی کی عمارت گلابی روشنیوں سے منور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    45ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی جھلکیاں

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( پ ر) شاہراہِ چناب نگر تا چنیوٹ کے دونوں اطراف شرکائے کانفرنس کی بڑی بڑی گاڑیاں رواں دواں نظر آتی رہیں۔ چنیوٹ اور چناب نگر کے نواحی علاقوں سے عشاقِ ختمِ نبوت موٹر سائیکلوں کی صورت میں پنڈال کی جانب گامزن رہے۔ ٭ کانفرنس کے دوران سیدالاحراروبانی مجلس تحفظ ختم نبوت امیرِ شریعت حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مجاہدِ ملت حضرت مولانا محمد جالندھری اور دیگر اساطینِ علم و عزیمت کی تجدیدی، تحریکی اور تاریخ ساز خدمات کا تذکرہ خیر کیا گیا اور ان کی مساعیِ جمیلہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔٭ پنڈال کے قریب بنوری پارک میں خطبہ جمعة المبارک اور نماز کی امامت کے فرائض خانقاہِ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد نے انجام دیے۔ ٭ شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی اسٹیج آمد پر مولانا اللہ وسایا نے خیر مقدمی کے کلمات ارشاد فرمائے ۔مولانا احمد حنیف جالندھری نے نعروں کی گونج میں شیخ الاسلام کو کانفرنس سے خطاب کرنے کی دعوت دی ۔٭ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنی تقریر میں قادیانی کتب اور لٹریچر پر گرفت اور حوالہ جات کے حوالہ سے مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا محمد حیات اور مولانا عبد الرحیم اشعر سے استفادہ کرنے کا تذکرہ کیا۔٭ حضرت مولانا حافظ حمداللہ کی اسٹیج پرآمد کے موقع پر نعروں کی گونج فضا میں ارتعاش پیدا کرتی رہی۔٭ 30 اکتوبر کی صبح جامعہ اسلامیہ باب العلوم کہروڑ پکا کے شیخ الحدیث حضرت مولانا منیر احمد منور نے اپنے مخصوص اور ممتاز اسلوب میں درسِ قرآن ارشاد فرمایا۔٭ کانفرنس کے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری دارالقرآن فیصل آباد کے حضرت مولانا غلام فرید، قاری عزیز الرحمن رحیمی، مولانامحمدعمار اور رضاکارانِ ختمِ نبوت مانسہرہ نے سنبھالی ہوئی تھی۔ متعلقہ رضاکار مستعدی، نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائضِ منصبی ادا کرتے رہے۔٭ کانفرنس میں مشہور و معروف ثنا ء خوان مولاناشاہد عمران عارفی ، فیصل بلال حسان ، مولانا قاسم گجر، رانا عثمان قصوری ، قاری محمدواصف ، امین برادران اور دیگر نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے رہے۔٭ بعض مقررین نے فتنہ قادیانیت سے متعلق معاصر صورتِ حال پر گفتگو کی، جب کہ حرمین الشریفین کے تحفظ، مظلومانِ فلسطین کے مصائب و آلام اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کو بھی اپنے خطابات کا حصہ بنایا۔پنڈال میں شہدائے فلسطین کے لیے دعائے مغفرت و بلندیِ درجات کا سلسلہ جاری رہا۔٭ کانفرنس کی صحافتی کوریج کے لیے میڈیا سیل سے وابستہ مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا عبدالنعیم ،مولانا محمد عرفان بزیزی اور نے اپنے رفقا کے ہمراہ ابلاغی ذمہ داریاں نبھائیں اور کانفرنس کی سرگرمیوں کو قارئین و ناظرین تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔٭ کانفرنس کی کارروائی کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر مولانا مہتاب فاروق کی نگرانی میں نشر کیا جاتا رہا۔ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے ہزاروں سامعین نے براہِ راست نشریات کے ذریعے خطابات سماعت کیے اور اجتماع کی کارروائی سے باخبر رہے۔٭ ماہنامہ لولاک ملتان اور ہفت روزہ ختمِ نبوت کراچی کے سالانہ خریدار بننے کے لیے شرکائے کانفرنس قائم کردہ دفتر میں رقوم جمع کراتے رہے۔ اس موقع پر دینی صحافت کے فروغ اور مطالعہ کتب و رسائل کی اہمیت بھی نمایاں رہی۔٭ معروف شعرا اور نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب ۖ میں منظوم نذران عقیدت پیش کیے۔ سامعین پر کیف و سرور کی کیفیت طاری رہی اور درود و سلام، نعروں اور نعتیہ کلام سے کانفرنس کا ماحول معطر ہوتا رہا۔٭ کانفرنس کے مختلف اجزا، علمی خطابات، اکابر کے تذکرے، دعائیہ کلمات، نعتیہ محافل اور انتظامی سرگرمیوں کا مرکزی محور تحفظِ ختمِ نبوت کا پیغام رہا۔ اجتماع نے شرکا کو دینی تعلیمات سے وابستگی، علمی شعور اور پُرامن و آئینی جدوجہد کی اہمیت کی یاد دہانی کرائی۔
    جھلکیاں

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد’ غریب’ امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا

      جین زی کو سمجھے بغیر فیصلے کیے تو آنیوالی پوری نسل کھو دینگے حافظ نعیم الرحمان

      اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.