پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کی ممبر مشیر اطلاعات ثمر بلور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کی ہم عزت کرتے ہیں لیکن جو کڑی ملا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ مولانا میں جو غصہ پایا جارہا ہے وہ انتہائی عجیب ہے، مولانا کا غصہ ان کا پی ڈی ایم کے دور میں کرپشن میں ملوث لوگوں کا ہے، جھنجلاہٹ اس لئے ہے کہ مولانا کے ساتھ ملاقات اور مشورے کوئی نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی طرف سے عجیب باتیں ہو رہی ہیں، مولانا صاحب صوبے کی ترقی کے لئے ہمارے ساتھ آگے آئیں۔

