لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا اللہ وسایا کی سربراہی میں مجلس کے وفد نے مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگر میں منعقد ہونیوالی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے والے شہید نوجوانوں کے اہلخانہ لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن اور اہلیان علاقہ سے اظہار تعزیت کیا اور ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دن قبل رائیونڈ موضع ہلوکی رسول پورہ سے چناب نگر عالمی ختم نبوت کانفرنس میں جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوئی تھی جس میں رائیونڈ رسول پورہ کے 3 افراد اور فیض پور کے 2 طالب علم شہید ہو گئے تھے۔ مرکزی نائب امیر کے ہمراہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد میں مولانا عزیز الرحمان ثانی، میاں رضوان نفیس، مولانا اشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالنعیم، مولانا سیم اسلم، مولانا عتیق الرحمن، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا محمد میاں، مولا ناز بیر جمیل، مولانا عبدالعزیز،مجلس رائیونڈ کے امیر مفتی خلیل احمد، سیکرٹری جنرل رائیونڈ مولانا احسان اللہ فاروقی، مولانا ظہیر احمد قمر’ مولانا مفتی محمد فارق، مولانا عبدالجلیل، بھائی حا مد بلوچ، بھائی ابراہیم سلیم خان، حا فظ حسین احمد مدنی سمیت علما اور کارکنان ختم نبوت شامل تھے۔ رسول پورہ و اہل علاقہ کا جذبہ قابل دید تھا جونہی ختم نبوت کا قافلہ تعزیت کے لئے گائوں پہنچا تو پورا گائوں امڈ آیا۔ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایا نے کہ ایک طرف تو اس سانحہ پر دلی افسوس ہوا اور دوسری خوشی کی بات یہ ہے یہ شہدا ختم نبوت کے قافلے میں شریک ہوگئے۔ اہل علاقہ نے اس بات کا تجدید عہد کیا کہ زندگی کے آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا جائے گا اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تعزیتی اجتماع کے آخر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور امیر مولانا مفتی محمدحسن نے شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔
بریکنگ نیوز
- جدہ: پاکستانی قونصلیٹ میں یوم سیاہ کشمیر کی باوقار تقریب کا انعقاد
- کراچی ‘پولیس مقابلے، 3 ملزم ہلاک،ایک اہلکار بھی زخمی
- کمسن بچیوں سے زیادتی کاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائیگا
- پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی باوقار تقریب
- ایل پی جی کی گرانفروشی برقرار،570سے600روپے کلو تک فروخت جاری
- راولپنڈی: بنی چوک نوجوان شادی بیاہ میں استعمال ہونیوالی پالکی تیار کرنے میں مصروف ہے۔
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر 1404ٹریفک حادثات 742 افراد شدید زخمی24
- سائنسدانوں نے سہارے کے بغیر چلنے والا روبوٹک ہاتھ تیار کر لیا
- ویزوں کے مسائل کے باوجود عالمی نمائش نے توقعات سے زیادہ کامیابیاں سمیٹیں
- مولانا محمد عبداللہ نثار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر مقرر
- آئی ایس پی آر نے یوم آزادیِ گلگت بلتستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ شانِ پاکستان، گلگت بلتستان ریلیز کر دیا
- لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر تعطیل کے روز ٹریفک کا بہائو نہ ہونے کے برابر ہے۔
- امریکا کا 150سے زائد افغان شہریوں کو براستہ پاکستان کابل ڈی پورٹ کرنیکا فیصلہ
- سادات کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کا 8 نکاتی ایجنڈ اکثریت رائے سے منظور
- جنرل سیکرٹری محمد طارق ہاشمی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں، ملک اعجاز احمد، محمد اکرم، اسسٹنٹ رجسٹرار چودھری شرجیل احمد و دیگر سٹیج پر بیٹھے ہیں
- ریاض میں پاکستان اور گلوری ایونٹ کی جانب سے شاندار میوزیکل شو کا انعقاد
- لاہور جمخانہ قلب میں نا خوشگوار واقعہ امیرزادوں کی گالی گلاچ لڑائی جھگڑا
- شورکوٹ چھاؤنی خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- ننکانہ صاحب کی مذہبی تقریبات مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری