کراچی’ لاہور (این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم کھوکھر اور سینئر وائس چیئرمین خواجہ میر مدثر نے لاہور میں منعقد ہونے والی تین روزہ 42 ویں عالمی نمائش کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ویزوں کے مسائل کے باوجود عالمی نمائش میں توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں ملی ہیں، طے پانے والے برآمدی آرڈرز کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیں، نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی بھرپور شرکت انتہائی حوصلہ افزا ہے ، بھرپور تعاون فراہم کرنے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں لاہور میں اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ عالمی نمائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک’ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، سینئر مرکزی رہنما ریاض احمد ،عثمان اشرف، میجر (ر) اختر نذیر، سعید خان ، قمر ضیا، شیخ عامر خالد، کامران رضی، مسز سکندرین’ وسیم مختار اعوان سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس کے شرکا نے چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد کی سربراہی میں تمام منتظمین کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ۔
بریکنگ نیوز
- ایرانی سرحد پر فائرنگ سے ایک فوجی جاں بحق ہوگیا:ترکیہ
- پیپلز پارٹی مضبوط ریاست، آئین کی بالادستی اور جمہوری پارلیمانی روایات پر یقین رکھتی ہے، نیئر حسین بخاری
- پنجاب میں گندم کی کاشت شروع،ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر کاشت کا ہدف مقرر
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
- لاہور:انتظامیہ سے تصادم کے بعد کئی روز تک بند رہنے کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ میں جزوی کاروبار بحال نظر آرہا ہے۔
- راولپنڈی:3منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا
- مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار
- سرگودھا،5سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر جاںبحق
- سعودی عرب، وجوا قارئ کے لیے مملکت کی تاریخ و ثقاف کا یا ا سائیکلوپیڈیا تیار
- شوہر نے بیوی اور اس کے آشناکو فائرنگ کرکے قتل کردیا
- لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران گرجاگھروں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
- ڈی آئی جی آپریش ز فیصل کامرا کا لاہور کے مختلف گرجاگھروں کا دورہ
- شورکوٹ میں ٹریفک حادثہ: 2 کمسن بچے جاں بحق، تین افراد زخمی
- لاہور:باغ جناح میں 176 سال پرانا کوئین ساگو پام درخت پوری طرح پتوں سے بھرا نظر آرہا ہے۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہدا جموں 6نومبر کو منائیں گے
- ریسکیو ٹیم میرپور نے آپریشن کرتے ہوئے ایک لاش برآمد کر لی
- ہائیکورٹ میں11ڈویژن 27سنگل بنچز کیسز کی سماعت کرینگے
- بھارت میں سکھوں کے بدترین قتل عام کو 42 سال بیت گئے
- سعودی عرب، متعدد سکولوں میں آن لائن کلاسز میں توسیع
- آئی جی پنجاب عبدالکریم انوسٹی گیشن امور اور سنگین جرائم کے کیسز کی تفتیش و پراسیکیوشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔