میرپور (بیورورپورٹ)ریسکیو 1122 میرپور اور پاوندہ واٹر ریسکیو ٹیم میرپور نے منگلا ڈیم کے مقام پر واکنگ ٹریک کے قریب کامیاب سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کرتے ہوئے ایک لاش برآمد کر لی، ریسکیو 1122 میرپور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 میرپور اور پاوندہ واٹر ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر منگلا ڈیم پہنچیں اور سرچ اینڈ ریکوری آپریشن شروع کیا۔ تربیت یافتہ واٹر ریسکیورز نے جدید واٹر ریسکیو مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے ڈیم سے لاش برآمد کر لی۔ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی اشتراک کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں لاش پولیس کی موجودگی میں ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور منتقل کر دی گئی، ریسکیو 1122 میرپور اور پاوندہ واٹر ریسکیو کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ منگلا ڈیم اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔