کھوڑ (نمائندہ خبریں) ہوشیار خبردار کھوڑ پولیس ان ایکشن تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ دو نوجوان گرفتار ایف آئی آر درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی خصوصی ہدایات پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اسی سلسلہ میں گذشتہ روز انچارج پولیس چوکی کھوڑ asi نوید احمد نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی چوکی انچارج نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ون ویلنگ اور تیز رفتاری جیسے خطرناک شوق سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے ۔