پیرس (این این آئی)فرانس میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج نے جرمنی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں گزشتہ روز ایک لاکھ 20 ہزار افراد نے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔جرمنی میں جنریشن زیڈ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں مہنگائی، تعلیمی اداروں کے لیے ناکافی فنڈز، ماحولیاتی مسائل اور لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے کی ممکنہ تجویز کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔برلن، فرینکفرٹ، کولون اور میونخ سمیت بڑے شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ بعض مقامات پر احتجاج پرتشدد صورت اختیار کرگیا، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس سمیت مختلف اقدامات کیے۔کولون میں مظاہرین کی جانب سے آتش بازی کے سامان کے استعمال پر پولیس نے واٹر کینن چلائی، جبکہ ہیمبرگ میں رکاوٹیں جلانے اور امدادی کارکنوں پر حملوں کے بعد رائٹ پولیس کو طلب کرنا پڑا۔