واہ کینٹ( نمائندہ خبریں ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں نیو سٹی کی معروف دینی سماجی و کاروباری شخصیت و اٹک فلور مل کے سی ای او حاجی میاں محمد اسحاق کو کامیابی پر کاروباری اور تاجر برادری کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اس سلسلے میں جی، ڈبلیو، ای گھی اینڈ آئل ڈسٹری بیوشن اور حویلیاں کے تمام دکانداروں و تاجر برادری کی طرف سے مبارکباد دی پیغام میں کہا گیا ہے کہ حاجی میاں محمد اسحاق کی یہ کامیابی ان کی محنت، صلاحیتوں اور کاروباری برادری کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے پیغام میں دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالی انہیں اس نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے فلور ملز انڈسٹری کی ترقی تاجر برادری کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے موثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے حویلیاں کے تمام دکانداروں اور تاجر برادری کو امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری خلوص اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ نبھاتے ہوئے برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے ایوانِ تجارت حویلیاں کے نائب صدر اور چیئرمین جی ڈبلیو ای گھی اینڈ آئل ڈسٹری بیوشن الحاج محمد حنیف عباسی نے بھی حاجی میاں محمد اسحاق کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل کاروباری روابط کے فروغ اور صنعت و تجارت کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کی یہ کامیابی ملک و قوم کی خدمت کا ذریعہ بنے