سرگودھا(این این آئی)5سالہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر جاںبحق ہو گیا جس کی نعش کو برآمد کر کے ضرور کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں علاقہ مکڑوال کے موضع وانڈھا جتانوالہ میں پانچ سالہ معصوم بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پاں پھسل جانے سے قریب واقع گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر جانبحق ہو گیا جس کے اچانک غائب ہو جانے پر اس کی تلاش میں گمشدہ بچے کی نعش کو گندے پانی کے جوہڑ سے برآمد کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔