اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سرینا ہوٹلز کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ محفلِ سخن کا انعقاد اسلام آباد سرینا ہوٹل میں کیا گیا، جس میں پاکستان کے نامور شعرا نے شرکت کرتے ہوئے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں اردو شاعری کی کلاسیکی اور جدید روایات کو اجاگر کیا گیا، جبکہ شعر و ادب سے محبت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سرینا ہوٹلز کے ثقافتی سفارت کاری کے اقدام کے تحت منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت عباس نقوی اور شکیل جاذب نے کی۔ محفل میں کشور ناہید، افتخار عارف، انور شعور، عباس تابش، اظہار الحق، حامد عتیق سرور، حارث خلیق، احمد سلمان، وصی شاہ، عدنان بیگ، شکیل جاذب، اشفاق ناصر، صائمہ آفتاب، رحمان فارس، زرنگار عباس اور صبا الدین ہنزائی سمیت ملک کے معروف شعرا نے شرکت کی اور اپنا منتخب کلام پیش کیا۔شعرا نے اپنے منفرد اندازِ بیان اور خوبصورت شاعری کے ذریعے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ مشاعرے میں کلاسیکی اردو شاعری سے لے کر عصرِ حاضر کے موضوعات تک مختلف رنگ دیکھنے میں آئے۔ تقریب نے مختلف نسلوں، علاقوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اردو زبان و ادب کے مشترکہ رشتے میں جوڑنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر سرینا ہوٹلز کے عالمی چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز بولانی نے کہا کہ شاعری ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ رہی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں سے محفلِ سخن کے ذریعے سرینا ہوٹلز نے پاکستان کے نامور شعرا اور ادب سے محبت کرنے والے سامعین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی سفارت کاری کا بنیادی مقصد بھی لوگوں کو مشترکہ ثقافت اور ادبی روایات کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔واضح رہے کہ محفلِ سخن کا آغاز 2022 میں ہوا تھا اور پانچ برسوں کے دوران یہ اسلام آباد کے اہم ادبی و ثقافتی سلسلوں میں شامل ہو چکی ہے۔ اس سال پانچویں محفل کا انعقاد اردو کے ادبی ورثے کو زندہ رکھنے اور نئی نسل تک اس کی منتقلی کے عزم کا اظہار ہے۔سرینا ہوٹلز ملک میں ادب اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے لاہور ادبی میلے اور کوئٹہ ادبی میلے سمیت مختلف ادبی سرگرمیوں کی بھی معاونت کرتا ہے، جہاں ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کو اپنے خیالات اور تخلیقات وسیع حلقوں تک پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔ سرینا ہوٹلز کے مطابق ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے، محفوظ رکھنے اور عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
- سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
- نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
- نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
- نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
- خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
- موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
- چکوال ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی توجہ کا مرکز
- انگور اڈا ، پاک فوج نے افغان طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا :راجہ علی اصغر
- چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اب بھی موجود
- میرپورپارک ویو پوائنٹ کا رقبہ 104 کنال سے سکڑ کر 54 کنال رہ گیا شہری حلقوں میں تشویش
- سی پی او کی ہدایتپرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر سیکورٹی انتظا مات کی نگرانی کر تے ہوئے ۔
- آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے:چیئرمین پبلک ایکشن فورم پاکستان
- ننکانہ صاحب کی مذہبی تقریبات مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری
- 26اکتوبر واقعہ پر متاثرہ خاندان کو انصاف کا حصول ساحال خواب بن گیا
- بیکری آئٹمزبنانیوالی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی
- غیر ملکی سستی اشیا سے مقامی صنعت کو بچانے کیلئے قانون سخت کرنیکی تجویز
- برما ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر اہم پیش رفت، رجسٹریوں کا مسئلہ حل
- ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار