واہ کینٹ (نامہ نگار) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیراعلی پنجاب مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات راجہ سرفراز نے انہیں حلقہ کے مسائل کے بارے میں اگاہ کیا اور حلقہ کی سیاسی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا انہوں نے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کی خدمت جاری رکھنا موجودہ حکمرانوں کا ویژن ہے تمام مسائل کے باوجود ترقیاتی کام کروانے پر سرفراز اصغر نے حمزہ شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے انتہائی بردباری کا مظاہرہ کیا اور حکومتی پالیسیوں کی روشنی میں پارٹی کی ڈائریکشن کے مطابق سیاسی معاملات کو اگے بڑھایا راجہ سرفراز نے آئندہ بھی مسلم لیگ نون کے ساتھ اپنا سیاسی سفر جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور حلقے میں سیاسی معاملات میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عظم کا اظہار کیا بھرپور اس موقع پر حمزہ شہباز نے راجہ سرفراز اصغر کی خدمات کو سراہا اور ان کے سیاسی کردار اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔
