Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
    • سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
    • نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
    • نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
    • نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
    • خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
    • چکوال ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی توجہ کا مرکز
    • انگور اڈا ، پاک فوج نے افغان طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا :راجہ علی اصغر
    • چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اب بھی موجود
    • میرپورپارک ویو پوائنٹ کا رقبہ 104 کنال سے سکڑ کر 54 کنال رہ گیا شہری حلقوں میں تشویش
    • سی پی او کی ہدایتپرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر سیکورٹی انتظا مات کی نگرانی کر تے ہوئے ۔
    • آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے:چیئرمین پبلک ایکشن فورم پاکستان
    • ننکانہ صاحب کی مذہبی تقریبات مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے  خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری
    • 26اکتوبر واقعہ پر متاثرہ خاندان کو انصاف کا حصول ساحال خواب بن گیا
    • بیکری آئٹمزبنانیوالی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی
    • غیر ملکی سستی اشیا سے مقامی صنعت کو بچانے کیلئے قانون سخت کرنیکی تجویز
    • برما ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر اہم پیش رفت، رجسٹریوں کا مسئلہ حل
    • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بانی پی ٹی آئی میرا جگری دوست اور جیل میں ہے: چوہدری نثار علی

    By Khabrain Newsنومبر 2, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان میرا جگری دوست اور جیل میں ہے، اس کی رہائی تک کسی پارٹی میں نہیں جا رہا گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چکری ہاس میں اپنےحلقے سے آئے ہوئے مختلف وفود اور معززین سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر حلقے کے سیاسی امور، بلدیاتی انتخابات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میرا جگری دوست ہے اور اس وقت جیل میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ اللہ تعالی اس کی مشکلات میں آسانی فرمائے۔ اس کی غیر موجودگی میں، اور اس کی رہائی تک میرا کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اگرچہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف بھی میرے 30 سال پرانے دوست ہیں اور اگر میں کسی پارٹی میں جانا چاہوں تو میرے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں، مگر میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کی کشتی کا ملاح ہوں اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ میں ایسا فیصلہ کروں گا جس سے آپ کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ اگر مجھے عہدوں یا سیٹوں کا لالچ ہوتا تو میرے پاس ماضی میں انتہائی اہم اور بڑے عہدوں کی پیشکشیں موجود تھیں۔ میں نے اپنی ہی پارٹی میں وزاتِ داخلہ سے استعفی دیا لیکن اپنی عزت اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔بلدیاتی انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔ تاہم، ہم ہر یونین کونسل سے اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے اور بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑ کر ان شا اللہ کامیا بی حاصل کریں گے۔حلقے کے وفود کی شرکت اور اظہارِ یکجہتی ملاقات کے دوران سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ شاہد محمود سمیت مختلف موضع جات دھمیال ۔ موہری غزن ۔ چہان ۔ سہال ۔ مجاہد، بگرہ سیداں، چکری، کولیاں حمید، گھیلاں کلاں، گھلری۔ پڑیال، دوھلیال، اور سنگرالسے آئے ہوئے لوگوں نے چوہدری نثار علی خان سے فردا فردا ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

     

    Khabrain News

    Keep Reading

    کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل

    سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل

    نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں

    تازہ ترین

    سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

    پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

    سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

    باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.