شورکوٹ(این این آئی)شور کوٹ کینٹ میں ٹریکٹر ٹرالی، رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق اور میاں بیوی اور رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق المناک حادثہ شورکوٹ کینٹ میں بیس روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران دو بچے ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے۔