وزیر آباد( این این آئی)وزیرآباد تھانہ سوہدرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم اپنے ہی
ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جنید وزیرآباد میں 6 سالہ معصوم بچی سمیت متعدد کمسن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث تھاجو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو پوٹینسی ٹیسٹ کے بعد واپسی پر دو نامعلوم ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش کی اور ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔