واشنگٹن (این این آئی )ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین جو گروٹرز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن میں رائے شماری کے اشاروں میں ڈیموکریٹس کی برتری کے باوجود امریکی سینیٹ کی 5 اہم نشستوں پر ان کی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ایک انٹرویو میں گروٹرز نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ریپبلکنز مین، ٹیکساس، اوہائیو، اور الاسکا کے ساتھ ساتھ نارتھ کیرولائنا کی ریاستوں میں بھی جیت حاصل کر لیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کی پارٹی نے ایسے امیدوار کھڑے کیے ہیں جو جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور معتدل اور ووٹرز کے رجحانات سے قریب تر موقف رکھتے ہیں۔ گروٹرز کی یہ توقعات اس کے باوجود سامنے آئی ہیں کہ ویب سائٹ دی ہل کی غیر جانبدار انتخاباتی شراکت دار ڈیسیژن ڈیسک ایچ کیو (DDHQ) پہلے چار مقابلوں کو ڈیموکریٹس کے حق میں معمولی جھکا دکھا رہی اور نارتھ کیرولائنا میں ڈیموکریٹس کی جیت کو زیادہ ترجیح دیتی ہے۔جب گروٹرز سے عام ووٹنگ کے انڈیکیٹرز کے بارے میں پوچھا گیا جو ریپبلکنز کی پسپائی کو ظاہر کرتے ہیں تو انہوں نے "ایمرسن کالج” کی طرف سے جمعہ کو شائع ہونے والے ایک سروے کی طرف اشارہ کیا جس میں کانگریسی انتخابات میں ووٹرز کی پسند سے متعلق ایک مفروضاتی سوال میں ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر 10 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔