لاہور (این این آئی) شفیق آباد میں خاتون اور کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے دو الگ واقعات میں
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات تھانہ شفیق آباد میں درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں ملزم احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو 22ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے شادی کا تقاضا کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔دوسرے واقعے میں کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کے والد ریاض الدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
