Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی سماجی معاشی نظام چند ہاتھوں میں یر غمال پنجاب جاگ جائے تو ملک میں انقلاب برپا ہو سکتا حافظ نعیم الرحمان
    • پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز رواں برس گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ
    • سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خاموش
    • لاہور میں آج موسم خشک اور خوشگوار دن میں دھوپ جبکہ رات کو خنکی بڑھنے کا امکان
    • سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم انعام وینس ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
    • رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے آئے مندوبین اختتامی دعا میں شریک ہیں۔
    • بنوں بازار سے اغوا ہونے والے نوجوان جمشید کی 13 روز بعد لاش برآمد
    • امریکہ،گھر کا سودا لینے گئی خاتون کروڑ پتی بن گئی
    • لاہور، مٹن، بیف اور مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بے قابو
    • ہیلتھ نظام بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کا کردار ضروری لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر
    • ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے،نادر
    • لاہور:محنت کش ریڑھیوں پر خشک انجیر اور دیگر خشک میوہ جات فروخت کررہے ہیں۔
    • بھارت میں بندر کے حملے سے خاتون زخمی، ویڈیو وائرل
    • لاہور تا فیصل آباد سیکشن پر مرمتی کام مکمل، ٹرینوں کا روٹ بحال
    • پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے
    • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ خصوصی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر
    • جنیوا:سنیٹر ثمینہ ممتاز زہری چیئرپرسن فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا دیگر مندوبین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • خبر کے حوالے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے مؤقف دینے سے گریز کیا’ اگر مؤقف ینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کریگا
    • سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان، شمالی علاقوں میں کمی اور جنوبی علاقوں میں اضافہ
    • لاہور: لڑکیاں مال روڈ پر لگائے گئے سٹالز سے خریدنے کیلئے کتابیں دیکھ رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز رواں برس گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (نیوز ایجنسیاں )پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوگیا ۔صوبائی حکومت نے اتوار کے روز سے گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی تمام شوگر ملز گنے کی خریداری کریں گی جبکہ شوگر ملز گنے کا ریٹ مارکیٹ فورسز میکنیزم کے تحت جاری کریں گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں 24لاکھ 52ہزار ایکڑ پر گنا کاشت کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کی کاشت گزشتہ سال کی نسبت 16فیصد زیادہ ہے۔صوبے کی مجموعی 47شوگر ملز میں سے 41فعال ہیں، جب کہ گنے کی قیمت کا تعین شوگر ملز مارکیٹ فورسز کے طریقہ کار کے تحت کریں گی۔ پنجاب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن نارتھ زون نے اچانک جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوں کے گوداموں میں 13لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے اور موجودہ ذخائر کی موجودگی میں کرشنگ سیزن شروع کرنا ممکن نہیں۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ کی جانب سے کرشنگ سیزن کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کی تمام شوگر ملز کو 15 نومبر سے گنے کی خریداری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ملوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے کم از کم 15 دن درکار ہوتے ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق بوائلرز اور بھاری مشینری کو دوبارہ چلانے کے لیے تقریبا دو ہفتے کی تیاری ضروری ہے، جب کہ حکومت نے رات 9 بجے نوٹیفکیشن جاری کر کے اگلے ہی دن سے کرشنگ شروع کرنے کا حکم دے دیا، جس پر فوری عمل درآمد ملوں کے لیے ممکن نہیں۔ اعلامیے کے مطابق غیر فروخت شدہ چینی کے ذخائر کے باعث ملیں پہلے ہی اربوں روپے مارک اپ اور ٹیکسوں کی مد میں ادا کر چکی ہیں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اضافی چینی کے ذخائر ختم ہونے تک نئے کرشنگ سیزن کا آغاز ممکن نہیں۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرپلس چینی کی فوری برآمد کی اجازت دی جائے، غلط اعداد و شمار فراہم کرنے والے سرکاری افسران کا احتساب کیا جائے اور شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔
    کرشنگ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سیاسی سماجی معاشی نظام چند ہاتھوں میں یر غمال پنجاب جاگ جائے تو ملک میں انقلاب برپا ہو سکتا حافظ نعیم الرحمان

      سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خاموش

      لاہور میں آج موسم خشک اور خوشگوار دن میں دھوپ جبکہ رات کو خنکی بڑھنے کا امکان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.