واشنگٹن(این این آئی)خلیجی خطے میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر جنگ چھڑنے کے خدشات کے پیش نظر امریکا نے اپنا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشرقِ وسطی کے پانیوں میں تعینات کر دیا۔ ایک سینئر امریکی دفاعی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روزویلٹ بحری بیڑہ خطے میں پہلے سے موجود دیگر دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کے ساتھ مل کر عسکری نگرانی اور دفاعی حصار کو مزید مضبوط بنائے گا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز اور خلیجی پانیوں میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث پانچ بحری جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جبکہ بھارتی بحری حکام نے بھی خلیج میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کی اطلاع دی جس کا عملہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ اٹھائیس فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے سے شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی بڑی سفارتی پیشرفت نہیں ہو سکی، تاہم رواں ہفتے ایشیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین اور روس کے صدور سے متوقع ملاقات پر عالمی برادری کی نظریں مرکوز ہو گئیں۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی قیادت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن نے ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی غلطی کی تو اس بار میدانِ جنگ کا جغرافیہ اور دائرہ کار ایرانی مسلح افواج طے کریں گی۔ تہران میں پارلیمانی اجلاس اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا مذاکرات چاہتا یا جنگ، تاہم ایران اب طویل عرصے تک نہ جنگ اور نہ امن کی غیر یقینی کیفیت میں نہیں رہے گا۔ انہوں نے امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے بیانات کو ایرانی طاقت کے سامنے واشنگٹن کی بے بسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی پناہ گاہوں میں چھپنے والوں کو عظیم قوموں کو دھمکیاں دینے کے بجائے خلیج فارس میں اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ نئی میزائل سٹی کی رونمائی خطے میں تزویراتی توازن کی تبدیلی کی علامت، اور اگر امریکا واقعی معاہدہ چاہتا تو اسے ایران کی پیش کردہ سات بنیادی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔ جبکہ ایران کی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں بڑھتے ہوئے جنگی خطرات اور فضائی حملوں کے خدشات کے پیش نظر ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین طویل فاصلے تک مار کرنے والا فضائی دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیا۔ تہران میں عسکری ذرائع سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق یہ جدید نظام بیک وقت درجنوں لڑاکا طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور اسٹیلتھ ڈرونز کی نشاندہی کر کے انہیں سینکڑوں کلومیٹر دور فضا میں ہی تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا۔ پاسدارانِ انقلاب کے فضائی و خلائی ونگ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران کی تمام حساس، اقتصادی اور جوہری تنصیبات کو کثیرالجہتی دفاعی حصار فراہم کر دیا گیا اور کسی بھی جارح طاقت کو ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ ایران کی جانب سے مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کی یہ رونمائی خطے میں جاری عسکری طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور اس سے ملحقہ پناہ گزین کیمپ میں بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ہمراہ ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر کے درجنوں رہائشی مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو مسمار کر دیا۔ فلسطینی وزارتِ صحت اور مقامی بلدیاتی حکام کے مطابق اسرائیلی دستوں نے پورے شہر کا محاصرہ کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مقامی عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بلڈوزروں نے شہر کی اہم سڑکوں، پانی کی پائپ لائنوں اور بجلی کے کھمبوں کو جان بوجھ کر تباہ کیا جس کے باعث شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور طبی امداد کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ فلسطینی قیادت نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت اور شہری آبادیوں کی تباہی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔
بریکنگ نیوز
- ایران کے جنوبی صوبے سمیستان بلوچستان میں سیکورٹی اور مسلح عسکریے پسندوں میں جھڑپ 4 اہلکار جان بحق
- ایران سے کشیدگی امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی میں تعینات
- اسحاق ڈار عباس عراقچی سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کاای سی اووفد کے سربراہان اور وزراء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان قطر کی ایرانی جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی حمایت ای سی او وزارتی اجلاس کا اعلامیہ
- قومی مینزکراٹے چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی
- فیصل آباد:تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
- لاہور:موٹرسائیکل سوار شہری مارکیٹ سے سائیکل خرید کر لے جارہا ہے۔
- امریکا کی یورپ کے نئے دفاعی نظام میں روس کو شامل کرنیکی تجویز
- پنجاب پولیس کی سموگ’ فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری’ رواں سال 1766 مقدمات درج’1241ملزمان گرفتار
- پنجاب پولیس کی سموگ’فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری
- کراچی: واٹر پمپ پل پر ٹرک کے بریک فیل، پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ڈرائیور فرار
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں
- کوئٹہ:بلدیہ ورکرز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے کے بعد ملبہ کی صفائی کررہے ہیں۔
- فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- گجرات،ہیڈ کلرک آفس میں ملزم زبیر25 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
