بیجنگ(آئی این پی )چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈرون رکھنے اور ذخیرہ کرنے پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار سے یہ پابندی بیجنگ کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں پر لاگو ہوگی، جن کا مجموعی رقبہ تقریبا 16 ہزار 400 مربع کلومیٹر ہے، جو بیلجیئم کے نصف رقبے کے برابر ہے۔چینی حکام نے ستمبر میں اس پابندی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے (ڈرون) رکھنے، ذخیرہ کرنے اور ان کے پرزے شہر میں لانے پر بھی پابندی ہوگی۔حکام نے ڈرون مالکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ پابندی کے نفاذ سے پہلے اپنے آلات فروخت کر دیں یا انہیں بیجنگ کی حدود سے باہر منتقل کر دیں۔ اس مقصد کے لیے منظور شدہ مراکز پر ڈرون واپس خریدنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔چین کی مرکزی حکومت، اعلی قیادت اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کے صدر دفاتر بیجنگ میں واقع ہیں، جہاں پہلے ہی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جون 2026 میں بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔اس واقعے کے بعد فضائی حدود کی حفاظت سے متعلق خدشات سامنے آئے تھے۔بیجنگ میں مئی 2026 سے ڈرونز کی فروخت پر بھی پابندی عائد تھی، تاہم اس وقت مالکان کو اپنے ڈرون حکام کے پاس رجسٹر کرانے کے بعد رکھنے کی اجازت تھی۔نئے ضوابط کے تحت ڈرون رکھنے والے افراد کو جرمانے اور ان کے آلات ضبط کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم انسداد دہشت گردی، قانون نافذ کرنے، ہنگامی امداد، زراعت اور سائنسی تحقیق جیسے مخصوص مقاصد کے لئے ڈرون اڑانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔چین میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ڈرونز کا استعمال خاصا مقبول ہوا ہے، خصوصا قدرتی مناظر کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کیلئے ۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں
- کوئٹہ:بلدیہ ورکرز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے کے بعد ملبہ کی صفائی کررہے ہیں۔
- فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- گجرات،ہیڈ کلرک آفس میں ملزم زبیر25 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
- کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
- کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
- بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں
- وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
- ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
- کراچی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی’2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
- حالات سے دلبرداشتہ سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی
- اسلام آباد:گورنر کے پی کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری ڈاکٹر محمد ارشاد دوسری پاکستان جیمز ومعدنیات فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں۔
- لاہور: 13سالہ کمسن بچی کو مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- بورے والا، خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں
- سلامتی کے ادارو ں کیخلاف آوازیں کسنے والے قابل گرفت،حنیف عباسی
- راولپنڈی: نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں لنڈے کی دکان میں آتشزدگی، دیگر چار دکانیں بھی متاثر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- دبئی میں بینک اکائو نٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
