ملتان (مرزا ندیم سے) پنجاب بھر کے بخشی خانوں میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال ، غیر قانونی ملاقاتوں اور قیدیوں کو قواعد کے برعکس سہولیات فراہم کرنے نے نظام انصاف کی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ملتان سمیت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، سرگودھا اور صوبے کے دیگر اضلاع میں جوڈیشل لاک اپس کرپشن کا گڑھ بن گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بخشی خانوں میں تعینات اہلکاروں کی جانب سے قیدیوں سے ملاقات کروانے، اضافی سہولیات فراہم کرنے اور مقررہ ضابطوں سے ہٹ کر رعایت دینے کے عوض رقوم وصول کی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ صوبہ بھر میں موجود 45 جوڈیشل لاک اپس میں سے صرف 17مکمل فعال ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے کی گئی عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں پنجاب میں مجموعی طور پر 45 جوڈیشل لاک اپس قائم کیے گئے، جن میں سے 17 مکمل طورفعال ہیں۔ شجاع آباد کے ایک لاک اپ کو سب جیل میں تبدیل جبکہ سمندری اور پنڈی بھٹیاں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے عدالتی مراکز میں زیر سماعت مقدمات کے ملزمان کی پیشی اور عارضی تحویل کے انتظامات کی شفافیت اہم معاملہ ہے۔ ملتان میں مرکزی اور ضلعی جیلوں کے علاوہ عدالتوں میں ملزمان کی پیشی کے دوران پولیس کی تحویل اور بخشی خانے کے انتظامات کی نگرانی کے لیے واضح نظام ہونا ضروری ہے۔ خصوصاً یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ روزانہ کتنے ملزمان عدالتوں میں لائے جاتے ہیں، ان کی آمدورفت کا ریکارڈ کیسے مرتب ہوتا ہے، ملاقاتوں کی اجازت کس افسر کے اختیار میں ہے اور کیا تمام ملاقاتیں باقاعدہ رجسٹر میں درج کی جاتی ہیں؟ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں روزانہ بڑی تعداد میں ملزمان عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کی جیلوں میں 65 ہزار 964 سے زائد قیدی موجود ہیں جبکہ منظور شدہ گنجائش 38 ہزار 139 ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان سمیت تمام اضلاع کے عدالتی لاک اپس کے بارے میں بھی ایک جیسی معلومات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ ہر ضلع میں کتنے بخشی خانے اور جوڈیشل لاک اپس کام کر رہے ہیں؟ ،ان میں کتنے سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہیں؟ روزانہ کتنے ملزمان لائے اور واپس بھیجے جاتے ہیں؟ ملاقاتوں کی اجازت کا طریقہ کار کیا ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران غیر قانونی وصولیوں یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی کتنی شکایات موصول ہوئیں؟ پنجاب کے تمام اضلاع کے بخشی خانوں اور جوڈیشل لاک اپس کی مکمل تعداد اور موجودہ فعالیت کی رپورٹ جاری کی جائے۔گزشتہ تین سال کے دوران رشوت، غیر قانونی ملاقاتوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات، انکوائریوں اور محکمانہ کارروائیوں کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں۔ہر بخشی خانے میں قیدیوں کی آمدورفت، عدالت میں پیشی اور ملاقاتوں کا باقاعدہ ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔سی سی ٹی وی نگرانی، ڈیوٹی روسٹر اور اچانک معائنوں کا نظام مؤثر بنایا جائے۔ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے الزامات ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ شہریوں اور قانونی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی جیل خانہ جات، محکمہ داخلہ پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ کے متعلقہ انتظامی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر کے بخشی خانوں کا خصوصی آڈٹ اور انسپکشن کرایا جائے۔ ملاقاتوں کے طریقہ کار کو شفاف بنایا جائے اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔سوال یہ ہے کہ اگر بخشی خانوں میں غیر قانونی ملاقاتوں اور مبینہ وصولیوں کی شکایات موجود ہیں تو ان کی تحقیقات کا ذمہ دار کون ہے؟۔
بخشی خانے
بریکنگ نیوز
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
- کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
- کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
- بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں
- وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
- ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
- کراچی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی’2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
- حالات سے دلبرداشتہ سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی
- اسلام آباد:گورنر کے پی کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری ڈاکٹر محمد ارشاد دوسری پاکستان جیمز ومعدنیات فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں۔
- لاہور: 13سالہ کمسن بچی کو مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- بورے والا، خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں
- سلامتی کے ادارو ں کیخلاف آوازیں کسنے والے قابل گرفت،حنیف عباسی
- راولپنڈی: نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں لنڈے کی دکان میں آتشزدگی، دیگر چار دکانیں بھی متاثر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- دبئی میں بینک اکائو نٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
- ڈیوس روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق
- سیاسی سماجی معاشی نظام چند ہاتھوں میں یر غمال پنجاب جاگ جائے تو ملک میں انقلاب برپا ہو سکتا حافظ نعیم الرحمان
- پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز رواں برس گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خاموش
- لاہور میں آج موسم خشک اور خوشگوار دن میں دھوپ جبکہ رات کو خنکی بڑھنے کا امکان
- سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم انعام وینس ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
