شیخوپورہ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارو ں کیخلاف آوازیں کسنے والے قابل گرفت ہیں پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہے گا پاک فوج کی قربانیاں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں گذشتہ سال اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو پاک فوج کی جرات مند قیادت نے شکست دیکر پاکستان اور قوم کو سرپوری دنیامیں فخر سے بلند کردیا تھا اگر پاکستا ن ہے تو سب کچھ ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں اداروں کو فعال اور انکی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع ہوچکے ہیں انشاء اللہ دسمبر/جنوری میں 150 سال پرانے جنکشن کراچی تا روہڑی اور روہڑی تا ملتان کی اپ گریڈیشن کاکام شروع ہوجائیگا لاہور سمیت تمام اسٹیشنوں کی خوبصورتی اور اپ گریڈیشن کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںمسن کالر ریلوے ٹریک کو قلیل مدت میں مکمل کرلیا گیا ہے ریلوے کی تباہی کا باعث بننے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا ریلوے کی کوچیز کو بہتر بنانے کیلئے سامان منگوالیا گیا ہے جبکہ ریلوے کا سامان چوری کرنیوالی فیکٹریاں اور افراد ریلوے کا سامان اسٹیشنوں پر رکھ جائیں وگرنہ ریلوے پولیس جلد آپریشن شروع کریگی اور جہاں جہاںسے بھی ریلوے کا چوری شدہ ساما ن برآمد ہوگا وہاں سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کااظہارانہوںنے مسن کالر میں ریلوے ٹریک کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سی او رریلوے حفیظ اللہ ، حماد رضا، عرفان الٰہی ،سابق صدر پریس کلب جاوید معراج، صفدر علی شاہین ،سیف الرحمن سیفی ، ثمر اقبال ودیگربھی موجودتھے حالیہ بارشوں کے دوران آنیوالے سیلاب سے مسن کالر کے قریب پل متاثر ہوا تھا جو مکمل کرکے ٹرین آپریشن کھولا گیا ہے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ آج کی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے نہیں بلکہ تمام مزدور مہمان خصوصی ہیں قلیل مدت میں کام مکمل کرنے کی خوشی میں مزدور کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کے اعلان کیساتھ حنیف عباسی نے مزدورں کیساتھ ملکر کھانا کھایا وفاقی وزیر حنیف عباس نے مزید کہاکہ چوری میں مزدور نہیں بلکہ افسران ملوث ہیں، اگر چوری شدہ سامان رات کی تاریکی میں واپس رکھ دیا جائے تو معافی مل سکتی ہے ورنہ سخت کارروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ ریلوے کی سپیشل برانچ ان افسران کا سراغ لگارہی ہے جنہوں نے اس محکمہ کو کھوکھلا کرنے میںاپنا کردارادا کیا ہے انشاء اللہ ریلوے منافع بخش ادارہ بھی بنے گا اور عوام کو سہولیات بھی میسر آئیں گی اور معیارکو بھی عالمی معیار کے برابر لے کر جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بند کی جانیوالی ٹرینیں آہستہ آہستہ بحال کررہے ہیں تاکہ عوام محفوظ اور معیاری سفر کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
