Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
    • کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
    • بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں
    • وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
    • ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
    • کراچی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی’2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
    • حالات سے دلبرداشتہ سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی
    • اسلام آباد:گورنر کے پی کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری ڈاکٹر محمد ارشاد دوسری پاکستان جیمز ومعدنیات فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • لاہور: 13سالہ کمسن بچی کو مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    • بورے والا، خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں
    • سلامتی کے ادارو ں کیخلاف آوازیں کسنے والے قابل گرفت،حنیف عباسی
    • راولپنڈی: نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں لنڈے کی دکان میں آتشزدگی، دیگر چار دکانیں بھی متاثر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
    • دبئی میں بینک اکائو نٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
    • ڈیوس روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق
    • سیاسی سماجی معاشی نظام چند ہاتھوں میں یر غمال پنجاب جاگ جائے تو ملک میں انقلاب برپا ہو سکتا حافظ نعیم الرحمان
    • پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز رواں برس گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ
    • سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خاموش
    • لاہور میں آج موسم خشک اور خوشگوار دن میں دھوپ جبکہ رات کو خنکی بڑھنے کا امکان
    • سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم انعام وینس ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں نوجوان میر رضا علی کے قتل کے مقدمے میں جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے اور کرائم سین یونٹ کو طلب نہ کرنے پر سابق ایس ایچ او گلستانِ جوہر سب انسپکٹر کامران قریشی کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج آزاد خان نے انکوائری رپورٹ اور محکمانہ کارروائی کی روشنی میں برطرفی کے حتمی احکامات جاری کردئیے۔محکمانہ حکم نامے کے مطابق سب انسپکٹر کامران قریشی اس وقت تھانہ گلستانِ جوہر ضلع شرقی میں ایس ایچ او تعینات تھے۔ ان پر الزام تھا کہ 29 جولائی 2026 کو گلستانِ جوہر بلاک ون میں شادی قلعہ گرائونڈ کے قریب جھاڑیوں سے 25 سالہ میر رضا علی ولد میر حسین کی دو روز پرانی گولی لگی لاش ملنے کے واقعے میں انہوں نے بطور ایس ایچ او اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے کے لئے کرائم سین یونٹ کو طلب کرنا اور مقررہ ضابطہ کار کے مطابق شواہد جمع کرانا ایس ایچ او کی ذمہ داری تھی، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا، جس کے باعث جائے وقوعہ کی بروقت کارروائی نہ ہوسکی اور فرانزک معائنے میں تاخیر کے ساتھ اہم شواہد ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔واقعے کی محکمانہ انکوائری ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد عمران خان نے کی، جنہوں نے 21 ستمبر 2026 کو اپنی رپورٹ میں قرار دیا کہ ایس ایچ او نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے اور متعلقہ کرائم سین یونٹ کو اطلاع دینے کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا، انکوائری افسر نے کامران قریشی کے خلاف بڑی محکمانہ سزا دینے کی سفارش کی تھی۔حکم نامے کے مطابق کامران قریشی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، تاہم انہوں نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا۔ انہیں 13 نومبر کو آرڈرلی روم میں ذاتی طور پر طلب کرکے موقف سننے کا موقع بھی دیا گیا، لیکن ان کی زبانی وضاحت غیر تسلی بخش قرار پائی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج آزاد خان نے انکوائری افسر کی سفارش سے اتفاق کرتے ہوئے سندھ پولیس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1988 کے تحت سب انسپکٹر کامران قریشی کو ملازمت سے برطرف کرنے کی بڑی محکمانہ سزا دے دی۔ حکم نامے میں تمام سرکاری سامان اور واجبات کا حساب مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے میر رضا کیس سے متعلق انکوائری کمیشن کی تحقیقات اور سفارشات کی روشنی میں سابق ایس ایچ او گلستانِ جوہر، سب انسپکٹر کامران قریشی کو غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل، فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔یہ محکمانہ کارروائی انکوائری کمیشن کی جانب سے مرتب کردہ حقائق اور سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔

      کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد

      بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.