پیرس (آئی این پی) ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین جنگ کے بعد یورپ کے لئے نئے دفاعی اور سلامتی نظام میں روس کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس پر متعدد یورپی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یورپ کے مستقبل کے سلامتی نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے امریکی تجویز کو ماسکو کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جبکہ روسی وزارت خارجہ نے بھی یورپی ممالک کو نئے دفاعی معاہدوں کی پیشکش کی تاہم ابوظہبی مذاکرات میں یورپ کے نئے دفاعی نظام سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پاسکا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے امریکی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کا سلامتی نظام پہلے سے موجود ہے، اصل مسئلہ روس کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے بھی ماسکو پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ بین الاقوامی معاہدوں اور ذمہ داریوں کا احترام کرے۔ دوسری جانب 13 نومبر کو ڈبلن میں تقریبا 40 یورپی ممالک کے رہنمائوں نے واضح کیا کہ یورپ کے مستقبل اور سلامتی سے متعلق فیصلے یورپی ممالک کی شرکت کے بغیر نہیں کئے جاسکتے۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں، تاہم کسی بھی نئے معاہدے میں یورپ کی سلامتی، یوکرین کی خودمختاری اور نیٹو کے دفاعی نظام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ادھر یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس وسیع تر سلامتی مذاکرات کے ذریعے یوکرین کے مستقبل سے متعلق بنیادی معاملات کو پس منظر میں دھکیلنے کی کوشش کرسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- فیصل آباد:تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
- لاہور:موٹرسائیکل سوار شہری مارکیٹ سے سائیکل خرید کر لے جارہا ہے۔
- امریکا کی یورپ کے نئے دفاعی نظام میں روس کو شامل کرنیکی تجویز
- پنجاب پولیس کی سموگ’ فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری’ رواں سال 1766 مقدمات درج’1241ملزمان گرفتار
- پنجاب پولیس کی سموگ’فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری
- کراچی: واٹر پمپ پل پر ٹرک کے بریک فیل، پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ڈرائیور فرار
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں
- کوئٹہ:بلدیہ ورکرز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے کے بعد ملبہ کی صفائی کررہے ہیں۔
- فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- گجرات،ہیڈ کلرک آفس میں ملزم زبیر25 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
- کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
- کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
- بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں
- وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
- ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
- کراچی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی’2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
