فیصل آباد(بیورورپورٹ)تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ اوکاڑہ روڈ پر ماڑی پتن پل کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 47 سالہ شمس عباس اور 44 سالہ آسیہ شمس موقع پر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں جاں بحق افراد کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیں۔
