Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یورپی ممالک کا غیر قانونی تارکین وطن کو روانڈا منتقل کرنے کا فیصلہ
    • پاکستان کی سفارتی کامیابیاں باعث فخر ہیں:رانا ثنااللہ
    • این سی سی آئی اے’ بین الاقوامی سائبر فراڈ میں ملوث 130 ملزمان گرفتار
    • پنجاب حکومت نے مریم ناز راشن کارڈ کی نومبر کی قسط جاری کر دی
    • ممبئی گلی میں مستقبل کی ملکہ کیٹ کرکٹ کا جادو سچن بھی دیکھتے رہ گئے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • پٹرول مزید 2 روپے ڈیزل 2 روپے سستا
    • اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے تاریخی شہر بعلبیکپربمبا ری کے بعدتبا ہی کا منظر۔
    • لبنان بعلبیک پر اسرائیلی فضائیہ کی بمبباری8 افراد جان بحق
    • انتظامی وجوہات، ملک بھر میں 38 پروازیں منسوخ،30میں تاخیر
    • آئینی عدالت’ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم
    • شادی سے قبل بریک اپ کر کے کئی افراد کو ڈیٹ کی کاجل اگروال
    • بھارتی میڈیا کاپاکستان مخالف پراپیگنڈا ‘ بے بنیاد الزامات بے نقاب
    • کراچی:بلاول بھٹوزرداری سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی عیادت کررہے ہیں۔
    • فلپائن مین شد ید سمندری طوفان لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
    • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
    • گورنر راج کے تحت کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بنے رہنما کو معطل کر دیا:ایمل ولی خان
    • پاکستان کا بھلا کرنا مقصود ہے تو سیاسی پارہ نیچے لایا جائے ،بات چیت سے راستے نکالے جائیں:خواجہ سعد رفیق
    • فرانس میں سائبر حملہ 2 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا چوری کا انکشاف
    • عراق’ شمالی علاقوں میں ترکی فضائیہ کے حملے، شدت پسند تنظیم کے متعدد ٹھکانے تباہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این سی سی آئی اے’ بین الاقوامی سائبر فراڈ میں ملوث 130 ملزمان گرفتار

    By Khabrain Newsنومبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون
    نے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس، غیر قانونی کال سنٹرز، شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت اور آن لائن بلیک میلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر130 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں9 خواتین بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 276ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئیں جبکہ مالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں متاثرین کو3 کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار122 روپے واپس دلوائے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر نے کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں چینی اور نائجیرین باشندوں سے منسلک بین الاقوامی آن لائن سرمایہ کاری فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف اہم کارروائیاں کی گئیں۔ یہ گروہ جعلی سرمایہ کاری سکیموں، آن لائن ٹریڈنگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو مالی نقصان پہنچا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز8 میں پرائم لنک نامی مرکز پر چھاپے کے دوران 35 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 34 پاکستانی آپریٹرز اور ایک چینی شہری فین لو شامل ہے۔ گرفتار پاکستانیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ایک آئی پیڈ، 40 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 34 موبائل فونز قبضے میں لیے گئے۔ عاطف امیر نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز6 میں دو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران مزید 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں18 مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک چینی اور نائجیرین باشندوں سے منسلک تھا اور جعلی سٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ، پونزی سکیموں اور آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے رقوم وصول کر رہا تھا۔ ایک مقام سے 23 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 30 موبائل فونز برآمد کیے گئے، جبکہ دوسرے مقام سے تین چینی باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پرائم لنک سے منسلک نیٹ ورک ہب اسٹوڈیو سافٹ ویئر کے ذریعے متعدد جعلی فیس بک اکانٹس چلا رہا تھا۔ ان اکانٹس پر خواتین کی تصاویر اور فرضی نام استعمال کرکے غیر ملکی شہریوں سے رابطے کیے جاتے تھے۔ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو بھاری منافع کا لالچ دے کر واٹس ایپ گروپس میں شامل کیا جاتا اور بعد ازاں جعلی اسکیموں کے ذریعے ان سے رقوم وصول کی جاتی تھیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران 62 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں 100 لیپ ٹاپ، 14 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، 73 موبائل فونز اور دو سرورز سمیت 189 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کال سینٹرز امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کو معروف ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے فون کرتے اور موبائل اپ گریڈ، انٹرنیٹ، کیبل اور سم پیکجز کی جعلی پیشکشوں کے ذریعے مالی فراڈ کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بعض گروہ ڈائلر سافٹ ویئر کے ذریعے شہریوں کی مالی معلومات حاصل کرنے کے علاوہ چوری شدہ بینک کارڈز کی معلومات استعمال کرکے کارڈنگ فراڈ میں بھی ملوث تھے۔دوسری جانب این سی سی آئی اے لاہور نے شہریوں کا ذاتی اور خفیہ ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کرکے فروخت کرنے کے الزام میں نجی بینک کے آپریشنل منیجر ارسلان احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا۔تحقیقات کے مطابق نجی بینک کی اندرونی جانچ پڑتال میں اگست اور ستمبر 2026 کے دوران ملزم کی یوزر آئی ڈی کے ذریعے نادرا کے ویری سس سسٹم سے شہریوں کے شناختی کارڈز کی معلومات کی 842 غیر مجاز تصدیقی کارروائیوں کا انکشاف ہوا۔ ملزم شہریوں کی شناختی معلومات حاصل کرکے واٹس ایپ کے ذریعے احتشام نامی شخص کو فراہم کرتا تھا اور اس کے عوض فی تصدیق 130 سے 150 روپے ایزی پیسہ اکانٹ کے ذریعے وصول کرتا تھا۔ اس معاملے میں مقدمہ نمبر 289/2026 درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔عاطف امیر نے بتایا کہ بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد تیار اور پھیلانے اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے مقدمات میں چار ملزمان حمائر ولایت، محمد حسام شاہد، حافظ سلیمان اکرم اور نعمان مجید کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ریاستی اداروں کے خلاف فیس بک پر گمراہ کن اور توہین آمیز مواد پھیلانے کے مقدمات میں محمد ایوب اور محمد بلال مہر کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کارروائیوں میں چار موبائل فونز قبضے میں لیے گئے۔ادھر این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے بلیک میلنگ، ہراسانی اور خاتون کا قابل اعتراض ڈیٹا شیئر کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا۔ تحقیقات کے مطابق گرفتار خاتون اپنے موجودہ شوہر کے قابل اعتراض ڈیٹا کی بنیاد پر ایک دوسری خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے ساتھ اس کا قابل اعتراض ڈیٹا بھی شیئر کرنے میں ملوث تھی۔ کارروائی کے دوران ایک موبائل فون برآمد ہوا، جس میں متنازع ڈیٹا موجود پایا گیا۔ ملزمہ کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔عاطف امیر نے بتایا کہ انتظامی سطح پر گوجرانوالہ کو بھی این سی سی آئی اے لاہور زون میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور زون کی سربراہی ان کے سپرد ہے۔ ان کے ماتحت ڈپٹی ڈائریکٹرز وقاص سعید اور مدثر اپنے متعلقہ شعبوں میں کارروائیوں اور انتظامی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور قبضے میں لیے گئے ڈیجیٹل آلات کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات کا دائرہ فراڈ سے حاصل ہونے والی رقوم، مالی لین دین اور ان نیٹ ورکس سے منسلک مقامی و غیر ملکی سرپرستوں اور سہولت کاروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ مالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں متاثرین کو 3 کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 122 روپے واپس دلوانا این سی سی آئی اے لاہور زون کی کارروائیوں کا اہم نتیجہ ہے۔ سائبر جرائم، مالی فراڈ اور شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے غیر قانونی استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      یورپی ممالک کا غیر قانونی تارکین وطن کو روانڈا منتقل کرنے کا فیصلہ

      پاکستان کی سفارتی کامیابیاں باعث فخر ہیں:رانا ثنااللہ

      پنجاب حکومت نے مریم ناز راشن کارڈ کی نومبر کی قسط جاری کر دی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.