منیلا(این این آئی)فلپائن کے شمالی اور مشرقی ساحلی صوبوں سے انتہائی طاقتور سمندری طوفان ٹکرا
گیا جس کے نتیجے میں دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواں اور موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ فلپائن کے محکمہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے حکام کے مطابق طوفان کی آمد سے قبل ہی ساحلی بستیوں سے دس لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ سرکاری پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ متاثرہ صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر کے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طوفان کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے سے لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جبکہ فضائی اور بحری ٹرانسپورٹ معطل ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ فوج اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں شدید سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کا الرٹ جاری کر دیا۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:بلاول بھٹوزرداری سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی عیادت کررہے ہیں۔
- فلپائن مین شد ید سمندری طوفان لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
- بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
- گورنر راج کے تحت کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بنے رہنما کو معطل کر دیا:ایمل ولی خان
- پاکستان کا بھلا کرنا مقصود ہے تو سیاسی پارہ نیچے لایا جائے ،بات چیت سے راستے نکالے جائیں:خواجہ سعد رفیق
- فرانس میں سائبر حملہ 2 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا چوری کا انکشاف
- عراق’ شمالی علاقوں میں ترکی فضائیہ کے حملے، شدت پسند تنظیم کے متعدد ٹھکانے تباہ
- عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے: طلال چوہدری
- کوسٹر اور ائل ٹینکر میں خوفناک تصاد م 10 افراد جان بحق 15 سے زائد مسافر ز خمی
- بلاول بھٹو زرداری سے پی پی رہنمائوں کی بلاول ہا ئوس میں ملاقاتیں، سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
- اتحادی افواج کے نئے تعینات ہونے والے کمانڈر جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو شاہی فرمان دیا جارہاہے۔
- برداشت اور رواداری پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- نئے انتظانی یونٹس کی تشکیل کے بغیر مسائل کا حل نا ممکن ملتان بہاولپور دونوں صوبے بننے چاہیں عبدالعلیم خان
- حوثیوں کی مسلسل پیش قدمی، سعودیہ نے اتحادی افواج کے کمانڈر کو ہٹا دیا
- حوثیوں کی مکہ مدینہ منورہ کی جانب ڈرون حملوں کی کوشش ناکام
- بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ اڈانی اور امبانی جیسے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا : راہول گاندھی
- اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او ناصر سالم اور ان کے وفد کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- سکوک کی مجموعی مالیت’ بقایا حجم 10 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
- لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- اپیک نے ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا: چینی صدر
