اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے ممبر
قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری کے ہمراہ اندرون شہر کی مختلف سڑکوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور منصوبوں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ جڑانوالہ کی تعمیر و ترقی کے لیے تحصیل کی سطح پر سیوریج کے شعبے میں ریکارڈ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں کارپٹ روڈز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گلیوں میں معیاری ٹف ٹائل بھی لگائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کوئی گاں ایسا نہیں جہاں سڑکوں، سکولوں یا گلیوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام نہ ہو رہا ہو۔

