لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدات خصوصی اجلاس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عورتوں اور بچوں سے زیادتی پر موثر اور یقینی کارروائی کیلئے نیا اینٹی ریپ ایکٹ لانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے سپیڈی کو رٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کا مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ضروری قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں سزا کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موثر انویسٹی گیشن کیلئے پولیس افسروں کی کیپسٹی بلڈنگ کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کوالٹی آف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن میں بہتری کے لئے اے آئی کی معاونت پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں اور خواتین کے کیسز میں آڈیو وڈیو شہادتوں کی موثر ریکارڈنگ کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین بچوں سے زیادتی کا واقعات کے پیشگی سدباب کے لئے بھی اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس میں آئی جی پولیس نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم اورحکومتی اقدامات پر تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ صوبہ بھرمیں وویمن ہیلپ ڈیسک،ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن،ورچوئل چائلڈ سیفٹی اور موبائل پولیس اسٹیشن کام کررہے ہیں۔پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق 1.24ملین شکایات درج کی گئی،92فیصد پر کارروائی مکمل کر لی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورچوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی پر درج شکایات پرایک لاکھ سے زائد گمشدہ/اغوا کردہ بچے برآمد کر کے فیملی کے سپرد کردئیے گئے۔ورجوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 4ہزار سپیشل بچوں کو واپس گھروں کو پہنچایا گیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے 7588کیسز حل کر لئے گئے۔بچوں اور خواتین سے زیادتی کے 71فیصد واقعات میں قریبی لوگ ملوث پائے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کے گینگ کے خاتمے پر اظہارتشکرکیا اور آئی جی،آر پی او،ڈی پی او سرگودھا اور سی ٹی ڈی ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔خواتین اور بچے معاشرے کا حساس طبقہ ہیں،حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لئے سماجی اور معاشرتی شعور و آگاہی ضروری ہے۔ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات رپورٹ ناگزیرہے۔خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے مقدمات پر سزا یقینی بنانے کے لئے سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن ضروری ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ رواداری، احترام اور برداشت کامیاب اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ پاکستان کو امن، رواداری اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا۔ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اور محبت کے اصول سکھائیں۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ رواداری اختیار کریں اوربرداشت کے راستے پر چلیں۔ ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نبی پاک ۖکی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے۔ آپ دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے۔ دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا۔ ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی۔ معاشرے کے ہر طبقے کو برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں ا پنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عارف والا کے قریب ٹینکر اور کوسٹرکے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمی مسافروں کے بہترین علاج اور دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز
بریکنگ نیوز
- وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔
- پاکستان کو امن رواداری بھائی چارے کی مثال بنانا ہو گا مریم نواز
- اینٹی ریپ ایکٹ ‘ خصوصی عدالتیں قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا: عظمیٰ بخاری
- امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن 92برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کاشیڈول طے، سیاحتی مقام نیلم ویلیکے علاقے تاوبٹ روانہ ہوں گے
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- عمان کی ثالثی میں امریکا ‘ ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر رابطے شروع
- اسرائیلی کابینہ،نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر شدید اختلافات
- بانی پی ٹی آئی ڈیل کے متلاشی ہوتے تو باہرآ چکے ہوتے بیرسٹر گوہر
- مشرق وسطیٰ میں امریکی کا تعینات ہونے والا تیسرا بحری بیڑہ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ۔
- حکومت اور مقتدر حلقوں کا بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل، ڈیل یا ڈھیل کا تاثر مسترد
- برہن ہیمبرج دل کے دورے کا خطرہ
- ایران کے جنوبی صوبے سمیستان بلوچستان میں سیکورٹی اور مسلح عسکریے پسندوں میں جھڑپ 4 اہلکار جان بحق
- ایران سے کشیدگی امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی میں تعینات
- اسحاق ڈار عباس عراقچی سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کاای سی اووفد کے سربراہان اور وزراء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان قطر کی ایرانی جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی حمایت ای سی او وزارتی اجلاس کا اعلامیہ
- قومی مینزکراٹے چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی
- فیصل آباد:تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
- لاہور:موٹرسائیکل سوار شہری مارکیٹ سے سائیکل خرید کر لے جارہا ہے۔
