تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کی نگراں کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ مغربی کنارے کے
مختلف علاقوں میں ہزاروں نئے رہائشی یونٹس اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کے متنازع منصوبے پر وزرا اور عسکری قیادت کے مابین شدید اختلافات پیدا ہو گئے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران شدت پسند دائیں بازو کے وزرا نے فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا تاہم دفاعی حکام اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کا غصہ مزید بھڑک اٹھے گا اور امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی۔ سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے پہلے ہی اس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا چکا اور ایسے وقت میں جب خطہ شدید جنگی بحران سے گزر رہا نئی بستیوں کی منظوری اسرائیل کے لیے مزید سفارتی تنہائی کا سبب بن سکتی۔
