ملتان’ ٹھٹھہ صادق آباد (خبرنگار’ نمائندہ خصوصی) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم
خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ریفرنڈم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے بغیر عام ا?دمی کے مسائل کا حل اور عوام کی مو?ثر داد رسی ممکن نہیں، جب تک نئے صوبے قائم نہیں ہوں گے عام شہریوں کو مطلوبہ ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام اگر ریفرنڈم میں نئے صوبوں کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو یہ خوش ا?ئند ہوگا اور نئے صوبوں کے قیام سے کسی کو اپنی حکمرانی یا بادشاہت کے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں ہونا چاہیے، بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، کسی انسان کی نہیں۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھرپور طریقے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، لودھراں ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر اورتزئین و ا?رائش جاری ہے جبکہ لودھراں ملتان ایکسپریس وے اور اینـ5 کے درمیان گرین بیلٹ اور جدید لائٹنگ کی تنصیب کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مظفرگڑھ، میانوالی روڈ کی تعمیر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ لیہ تونسہ پل کے ساتھ رابطہ سڑکوں کی تعمیر بھی جاری ہے جو گزشتہ 10 برسوں سے زیر التوائ تھی ، اب ان منصوبوں پر دیرپا اور معیاری کام یقینی بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے لودھراں ایکسپریس وے کا دورہ کیا اوراین 5پر اس شاہراہ کی بحالی و تزئین و ا?رائش کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات کو منصوبے پر پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور مختلف حصوں میں جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ ایکسپریس وے کی بحالی کا کام تیزی سے مکمل کرکے دونوں اطراف معمول کی ٹریفک بحال کی جائے جبکہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں ماضی کی تعمیراتی خامیوں کو بھی دور کیا جائے اور سڑک کی بحالی کے بعد دونوں اطراف یکساں لائننگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر مواصلات کہا کہ ملتان سے لودھراں تک 51 کلومیٹر طویل یہ اہم شاہراہ گزشتہ دس برس سے زیر التوا تھی، جسے اب جلد سے جلد مکمل کیاجائے گا۔ منصوبے کے تحت 22 اور 29 کلومیٹر طویل دو مختلف سیکشنز پر کام جاری ہے جبکہ ایکسپریس وے کی بحالی پر مجموعی طور پر 2 ارب 190 ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ ماضی میں منصوبے کی منصوبہ بندی اور تعمیراتی معیار میں خامیاں رہ گئی تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی شاہراہوں کی بہتری اور عوام کو محفوظ و معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے این ایچ اے اپنے وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دریں اثنائ صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ملتان کے مقامی ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی رہنما اور ٹکٹ ہولڈر ایاز خان نیازی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے ایاز خان نیازی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی
عبداعلیم خان
ملتان : صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
