بیجنگ(این این آئی) چین کے سرکاری جریدے چھیوشی کے بائیسویں شمارے میں حکمران جماعت کی مرکزی کمیٹی
کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون پیر کے روز شائع ہوا جس کا عنوان مل کر ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں رکھا گیا۔ یہ مضمون اکتوبر دو ہزار تیرہ سے نومبر دو ہزار پچیس تک صدر شی جن پھنگ کے اس موضوع سے متعلق اہم بیانات کے اقتباسات پر مشتمل۔ مضمون میں کہا گیا کہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون فورم نے خطے کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا اور آج یہ خطہ دنیا میں سب سے زیادہ متحرک معاشی سرگرمیوں و ترقی کی وسیع تر صلاحیت کا حامل اور عالمی معاشی ترقی کا ایک اہم انجن بن چکا۔ اس لیے ضروری کہ ایک کھلے، جامع، جدت پر مبنی ترقی، باہمی روابط اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے حامل ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی جائے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایشیا پیسیفک خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے کیونکہ فورم کا بنیادی مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو آزاد و آسان بنانا اور معاشی خوشحالی کو فروغ دینا۔
اپیک نے ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا: چینی صدر

