ریاض (ویب ڈیسک) حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سعودی عرب نے مشترکہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان کو عہدے سے ہٹا کر وزیر دفاع کا عسکری امور کا مشیر مقرر کردیا جبکہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی فورسز کی پسپائی سے حوثیوں کی جنوبی شہر عدن کی جانب پیش قدمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ پیش رفت حوثیوں کے خلاف چھ ہفتوں سے جاری فوجی کارروائی کے لیے بھی دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کی تبدیلی کا شاہی فرمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت جنرل فیاض الرویلی اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ اتحادی فوج کی کمان بھی سنبھالیں گے جبکہ فہد السلمان وزیر دفاع کے عسکری امور سے متعلق مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔یاد رہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی ہے اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو باب المندب کے علاقے سے پیچھے ہٹ کر عدن کی جانب اپنی پوزیشن مضبوط کرنا پڑی ہے۔
بریکنگ نیوز
- نئے انتظانی یونٹس کی تشکیل کے بغیر مسائل کا حل نا ممکن ملتان بہاولپور دونوں صوبے بننے چاہیں عبدالعلیم خان
- حوثیوں کی مسلسل پیش قدمی، سعودیہ نے اتحادی افواج کے کمانڈر کو ہٹا دیا
- حوثیوں کی مکہ مدینہ منورہ کی جانب ڈرون حملوں کی کوشش ناکام
- بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ اڈانی اور امبانی جیسے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا : راہول گاندھی
- اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او ناصر سالم اور ان کے وفد کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- سکوک کی مجموعی مالیت’ بقایا حجم 10 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
- لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- اپیک نے ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا: چینی صدر
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔
- پاکستان کو امن رواداری بھائی چارے کی مثال بنانا ہو گا مریم نواز
- اینٹی ریپ ایکٹ ‘ خصوصی عدالتیں قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا: عظمیٰ بخاری
- امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن 92برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کاشیڈول طے، سیاحتی مقام نیلم ویلیکے علاقے تاوبٹ روانہ ہوں گے
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- عمان کی ثالثی میں امریکا ‘ ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر رابطے شروع
- اسرائیلی کابینہ،نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر شدید اختلافات
- بانی پی ٹی آئی ڈیل کے متلاشی ہوتے تو باہرآ چکے ہوتے بیرسٹر گوہر
- مشرق وسطیٰ میں امریکی کا تعینات ہونے والا تیسرا بحری بیڑہ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ۔
- حکومت اور مقتدر حلقوں کا بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل، ڈیل یا ڈھیل کا تاثر مسترد
