لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو
وائرل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت سے متعلق درخواست 30 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس عبہر گل خان درخواست پر سماعت کریں گی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس ٹرائل کورٹ میں زیرالتوا ہے اور صوبائی وزیر اہم عہدے پر فائز ہونے کے باعث سکیورٹی خطرات سے دوچار ہیں، جس کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق قانون ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عظمی بخاری کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے،عدالت پہلے ہی فلک جاوید اور عتیق ریاض کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر چکی ہے جبکہ وزیر اطلاعات کے وکیل کو ریکارڈ کا جائزہ لینے کیلئے مہلت دی گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو بھی معطل کر رکھا ہے، کم عمر لڑکیوں کو غیرمعینہ مدت تک دارالامان میں رکھنا آزادی محدود کرنے کے مترادف ہے۔
