لاہور(خبر نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی حسن مرتضی نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام جمہوری اقدار، بنیادی شہر
ی آزادیوں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کے منافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے بیٹے کو فوری رہا کیا جائے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا جواب گرفتاری نہیں بلکہ مکالمہ، دلیل اور سیاسی عمل ہونا چاہیے، سیاسی آوازوں کو دبانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ جمہوریت میں پابندیوں کے بجائے سیاسی آزادی ہونی چاہیے اور سیاسی رہنماں کو اپنی بات کہنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو جرم بنانا جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ہے، سیاسی قیادت کو انتقامی کارروائیوں کے بجائے سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔ سیاسی رہنماں کی عزت، آزادی اور حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، جبکہ سیاسی بحرانوں اور اختلافات کا حل پابندیوں اور گرفتاریوں میں نہیں بلکہ مذاکرات اور مفاہمت میں مضمر ہے
