سرگودھا (ویب ڈیسک)بڑی سی چادر میں خود کو لپیٹ کر موٹر سائیکل کی سواری کرتی فاطمہ حبیب سرگودھا کے گاﺅں چک 28 کی رہائشی ہے ، وہ اس علاقے کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نہ صرف بائیک چلا نا سیکھیں بلکہ باقاعدگی سے چلا بھی رہی ہیں ، والد کے انتقال کے بعد 6 بہنوں اور 3 سالہ بھائی کی ذمہ داری فاطمہ اور والد کی موٹر سائیکل نے اٹھا لی ۔ فاطمہ سرگودھا کی سڑکوں پر بے خوف و خطر اعتماد سے سفر کرتی ہیں ، وہ خود کو کسی سے کم نہیں سمجھتیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمت ہو اور گھر والے بیٹیوں کا ساتھ دیں تو کچھ بھی نہ ممکن نہیں ۔ کچھ لوگ مجھے موٹر سائیکل چلاتا دیکھ کر ہنستے بھی ہیں مگر انہیں ایسا نہیں کرنا چائیے بلکہ ان کو خوش ہونا چائیے کہ ایک لڑکی اپنی اور اپنے کنبے کی ذمہ داری خود اٹھا رہی ہے ۔