گجرات ( ویب ڈیسک) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) آج گجرات میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔گجرات کے کوٹلہ عرب علی خان اسٹیڈیم میں جلسے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ اسٹیڈیم میں 10 فٹ بلند اور 120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ اسٹیڈیم کے اطراف اور مختلف سڑکوں پر خیرمقدمی بینرز بھی آویزاں کیا گئے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ جلسہ گاہ میں 30 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں مریم نواز کسی بھی جلسے سے آج تیسری مرتبہ خطاب کریں گی، اس سے قبل انہوں نے پشاور اور آزاد کشمیر کے جلسوں میں خطاب کیا تھا۔