لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے وزارت واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ،قراردادتحریک انصاف کی ڈاکٹرنوشین حامد نے جمع کرائی۔
قرارداد میں کہا ہے کہ کرپٹ،بدعنوان اوراقامہ رکھنے والاوزیرخارجہ قبول نہیں،ایسے شخص کی موجودگی میں پاکستان کاعالمی سطح پروقارمتاثرہورہاہے، وزیرخارجہ خواجہ آصف کوتاحیات نااہل کیاجائے۔