لاہور (نیٹ نیوز) سابق چیف آف آرمی سٹاف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ مطابق سابق فوجی سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف 3ہفتوں کے لئے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے ہیں، راحیل شریف کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا جہاں سے وہ سپیشل سیکیورٹی کی نگرانی میں روانہ ہوئے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملکی سیاسی حالیہ صورتحال کے پیش نظر جنرل(ر) راحیل شریف کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔سابق فوجی سربراہ تین ہفتے پاکستان میں قیام کریں گے جس دوران پاکستان میں عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی۔
