تازہ تر ین

کچھ لوگ پاکستان میں رہ کر گالیا ں دیتے ہیں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے پاکستان کے لوگ بردبار، انتہائی صبر و استقامت والے ہیں،پاکستان کیخلاف انتہائی مکروہ پروپیگنڈہ کیا گیا،کچھ لوگ ملک میں رہ کر ملک کو گالی دیتے ہیں ،نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے مثبت کاوشیں بروئے کار لائی جائیں، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،قائد اعظم کیساتھ علامہ اقبال کی روح اور کلام کو سمجھنا ضروری ہے، آئندہ 30 سال میں پاکستان ترقی کرتے پہلے 10 ممالک میں ہو گا۔چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے یہ بات جمعرات کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹیڈیز کے زیر اہتمام ’قومیت اور پاکستانیت‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی جی پی آئی سی ایس ایس میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک ،ایم ڈی پی آئی سی ایس ایس عبداللہ خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نوجوانوں سے خطاب کا موقع ملنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ میںپہلے پاکستانی پیدائشی تھا اور آج ازخود پاکستانی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مٹی کی خوشبو اور شان ہی نرالی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ مخلص، دیانتدار،پرعزم اور عظیم رہنما تھے، قائد اعظمؒ کیساتھ علامہ اقبالؒ کی روح اور کلام کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیت، قائد اعظم محمد علی جناحؒ، علامہ اقبالؒ کیساتھ اور ان کے افکار کیساتھ وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں عظیم رہنماﺅں نے تعلیم مغرب سے حاصل کی لیکن ان میں پاکستانیت عیاں تھی۔انہوں نے کہا کہ اپنی تاریخ سے نہ جڑنے والی قوموں کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دریائے سندھ، مہرگڑھ، ہنزہ ویلی سمیت تاریخی تہذیبوں کے امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم حقیقی تہذیب و تمدن کی امین ہے،ہجرت کرنے والے ایک کروڑ 50 لاکھ قافلے اپنی تاریخ و تمدن کے تحفظ کیلئے یہاں آئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد اور اسلامی کیلنڈر کی شروعات ہی ہجرت سے ہے،پاکستان کی بات ہو گی تو اس کے جغرافیہ کی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس برف پوش پہاڑ، صحرا، دریا، کھیتیاں اور کیاکچھ نہیں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، دنیا کی کئی تہذیبوں، تاریخ کا مسکن اور ربط قائم کرنےوالا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف انتہائی مکروہ پروپیگنڈہ کیا گیاہے،کچھ لوگ ملک میں رہ کر ملک کو گالی دیتے ہیں لیکن میںاس سے متعلق بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیت کے اوپر کبھی دھول نہ آنے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے مثبت کاوشوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ 20 لاکھ لوگوں کا ملک ہے جس نے آبادی کے لحاظ برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا،آئندہ 30 سال میں پاکستان ترقی کرتے پہلے 10 ممالک میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ صوفیانہ طرز زندگی کے قائل اور میزبان ہیں،دنیا میں قدرتی آفات کے وقت لوگ علاقے سے بھاگتے ہیںاور یہاںلوگ آفت زدہ علاقے کو مدد کیلئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2005ءکے زلزلے کے بعد خون کا عطیہ دینے کیلئے اتنے لوگ تھے کہ بہت سوں کا عطیہ بھی نہیں لے سکے اور بچے تک ناراض ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پوری دنیا میں پرعزم اور بہترین لڑاکا فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، بہترین بردبار ملک اور یہاں کے لوگ انتہائی صبر و استقامت والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 52 فیصد خواتین ہیں اوروہ بہترین انداز سے با اختیار بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھرپور یقین رکھیں، دنیا کی قومیں مشکلات میں ختم ہو گئیں لیکن ہم کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain