تازہ تر ین

خدارا پاک فوج اور عدلیہ یہ کام اب کر ہی دیں ،شہباز شریف کا عمران خان کو کرپشن بارے کرارا جواب

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدارا عدلیہ ،پاک فوج اور پارلیمان مل بیٹھیں کیونکہ یہ بڑی دکھی قوم ہے اور اگر ہم نے اس ملک کے لیے کچھ نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میٹرو(ویب ڈیسک) ملتان میں کرپشن کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان فل کورٹ بنچ تشکیل دے دیں اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو گئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔ڈیری غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چیف جسٹس سے میٹرو ملتان کا نوٹس لینے کی درخواست کی ،میں جسٹس ثاقب نثار سے کہتا ہوں کہ وہ عمران خان کی درخواست کو فی الفور منظور کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا جھوٹ دن رات بولنا پاکستان دشمنی ہے ،آج عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں اگر شہباز شریف کے خلاف کرپشن ثابت ہو گئی تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا ،اگر نیازی صاحب جھوٹے نکلے تو پھر ان کی سزا قوم تجویز کردے ۔شہباز شریف نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں چیف جسٹس کو خط لکھ کر میٹر وملتان کی تحقیقات کی درخواست کروںگا یا پھر دوسرا طریقہ یہ ہے کہ میٹرو ملتان کے حوالے سے نیب میں انکوائری چل رہی ہے ،نیب وہ رپورٹ منظر عام پر لے آئیں،اگر کرپشن ثابت نہ ہوئی تو آپ کان پکڑیں ،کسی درگاہ پر جائیں اور اللہ اللہ کریں کیونکہ سیاست آپ کے بس کا کام نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اہم ادارہ ہے ،پاک فوج نے سرحدوں پر بہت قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ،میں پارلیمان ،فوج اور عدلیہ سے کہتا ہوں کہ خدارا مل بیٹھیں ،یہ بڑی دکھی قوم ہے ،اگر ہم نے اس ملک کے لیے کام نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain