کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں عاشورہ محرم پر دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں 28 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔ کابل میں درگاہ سخی اور مسجد چاریار پر فائرنگ کی گئی اس سے 14 عزادار جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے دوسرا واقعہ صوبہ بلخ میں ہوا جہاں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ کیا گیا اس سے 14عزادار جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ افغانستان میں دہشت گرد حملوں پر حکومت نے افغانستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا ہے۔