کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے بلے باز اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ کے باعث بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بناسکے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا اور پشاور زلمی کے بلے بازوں کے برعکس گراؤںڈ کے چاروں اطراف میں کھل کر اسٹروکس کھیلے۔