تازہ تر ین

دبنگ سلمان خان نے ریس تھری کا گانا لکھ لیا،گائیگا ایسا پاکستانی گلوکار جس کا نام سن کر آپ بھی واہ واہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

پا کستان (ویب ڈیسک )معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ایک گانا سلمان خان کی نئی فلم ’ریس 3‘ میں بھی شامل ہوگا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا دبنگ خان نے خود لکھا ہے۔فلم ’ریس‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کا سیکوئل ’ریس 2‘، 2013 میں ریلیز ہوا اور اب ‘ریس 3’ رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔فلم کے دونوں سیکوئلز میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا جب کہ ’ریس 3‘ میں سلمان خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عاطف اسلم ’ریس 3‘ کے لیے گانا گا رہے ہیں جس کے بول سلمان خان نے خود لکھے ہیں۔اس رومانوی گانے کو وشال مشرا کمپوز کریں گے۔فلم ساز رمیش ترانی کے مطابق جس طرح ‘ریس’ اور ‘ریس 2’ میں عاطف اسلم نے گانے گائے، اسی طرح وہ ‘ریس 3’ کا بھی حصہ ہوں گے۔عاطف اسلم نے فلم ’ریس‘ میں ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا‘ جب کہ ’ریس 2‘ میں ’بے انتہا‘ اور ’اللہ دہائی ہے‘ گایا تھا۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں گانا ’دل دیاں گلاں‘ گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain