لاہور (ویب ڈیسک )معروف پاکستانی میزبان شائستہ لودھی اور سٹار آل رآنڈر شعیب ملک کی تازہ تصویر منظر عام پر آگئی۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹ شعیب ملک کے ساتھ کھانا کھا رہی ہیں۔تصویر میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ادھر شعیب ملک کے سامنے ٹیبل پر پیسے بھی رکھے ہوئے ہیں جو شائد کھانے کا بل دینے کے لیے تھے۔اس تصویر کے ساتھ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے بعد اپنے دوست کے ساتھ کھانا کھایا ،اس پر جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے بھی شائستہ لودھی کا شکریہ ادا کیا۔